فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دئے گئے اُمیدواروں نے کا26ویں روز بھی سری نگر میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اُمیدواروں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ لسٹ کو کسی بھی صورت میں منسوخ نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ اگر ایسا کیا گیا تو کامیاب قرار دئے گئے اُمیدواروں کی تین سالہ محنت پر پانی پھیر جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف کاروائی کی جائے لیکن مستحق امیدواروں کی ختمی فہرست جاری کی جائے۔
ویڈیو:امان فاروق