عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/راجوری میں منگل کے روز یوا راجپوت کے بینر تلے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ریاستی درجے کی بحالی کی مانگ کو لے کر احتجاج جلوس نکالا۔مظاہرین نے مرکزی سرکار سے اپیل کی کہ جلد ازجلد سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا فیصلہ لیا جائے۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز راجوری میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی جلوس نکالا۔
نامہ نگار وں سے بات چیت کے دوران یوا رجپوٹ کے سینئر لیڈروں نے بتایا کہ عوامی حکومت معروض وجود میں آنے کے باوجود بھی سٹیٹ ہڈ کی بحالی پر تذبذب برقرار ہے۔انہوں نے کہاکہ مرکزی سرکار نے وعدہ کیا تھا کہ الیکشن عمل مکمل ہونے کے فوری بعد ریاستی درجہ بھی بحال کیا جائے گالیکن ابھی تک اس وعدے کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔
یوا راجپوت کے سینئر لیڈر نے کہاکہ مرکزی سرکار کو فوری طورپر ریاست کا درجہ بحال کرنا چاہئے، اگر ایسا نہیں کیا گیا تو جموں وکشمیر کے لوگ ایجی ٹیشن شروع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
ریاستی درجے کی بحالی کی مانگ، راجوری میں احتجاج
