بڈگام// منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی ضلع بڈگام میں چار الگ الگ مقدموں میں 1 کروڑ 28 لاکھ روپیوں کی جائیداد منسلک کر دی ہے۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشن بڈگام نے محمد یٰسین ڈار ساکن شولی پورہ بڈگام کے رہائشی مکان، گاڑیاں بشمول مہندرا سکارپیو، منی ٹرک اور اشوکا لی لینڈ جس کی مالیت 45.5 لاکھ روپے ہے، کو ضبط کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص پولیس سٹیشن بڈگام اور پولیس سٹیشن خانصاحب میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدموں میں ملوث ہے۔
اسی طرح کی ایک کارروائی کے دوران پولیس سٹیشن چاڈورہ کی ایک ٹیم نے نوگام سری نگر میں واقع 9 مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 1678 اور ساڑھے 7 مرلہ اراضی زیر خسرہ نمبر 1678 اور نو ہر چاڈورہ میں واقع محمد ایوب بیگ کے 63.7 لاکھ روپیے مالیت کے رہائشی مکان کو ضبط کر لیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ شخص پولیس سٹیشن چاڈورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت درج ایک کیس میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشن ماگام نے اسی طرح کی ایک اور کاروائی میں عرفان احمد لون عرف راجہ اور غلام محمد لون ساکنان بدرن ماگام کے دو پہیوں والی سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر JK05G – 6071 اور بدرن ماگام میں واقع 18.84 لاکھ مالیت کے دو منزلہ رہائشی مکان کو منسلک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پپولیس سٹیشن ماگام میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس میں ملوث ہیں۔
بڈگام میں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 1.28 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد قرق
