پلوامہ میں لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد یو اے پی ایکٹ کے تحت قرق

مشتاق الاسلام

پلوامہ// پلوامہ میں پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت لاکھوں مالیت کی جائیداد ضبط کی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگہامہ پلوامہ میں واقع ایک منزلہ رہائشی مکان جسے ملی ٹینٹ اپنی پناہ گاہ اور قیام کے لیے استعمال کرتے تھے کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ مکان کے مالک محمد لطیف ولد غلام محمد کار کا ملی ٹینٹوں کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
انہوں نے کہا کہ جائیداد اب سرکاری قبضے میں ہے اور نامزد اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر ضبط شدہ جائیداد کی کسی بھی قسم کی منتقلی، لیز وغیرہ کی تبدیلی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ کاروائی پولیس تھانہ پلوا میں یو اے پی ایکٹ کی دفعہ 16، 18، 19 20، 38 اور 39 میں درج ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 315/2023 کے تحت کی گئی ہے۔