جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے: میئر جے ایم سی

یو این آئی

جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر راجندر شرما نے پیر کے روز کہاکہ پراپرٹی ٹیکس کا فیصلہ ایڈ منسٹریٹیو کونسل نے لیا ہے ہم اس میں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری ایک حد مقرر ہے۔
ان باتوں کا اظہار میئر موصوف نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ اگر پارلیمنٹ کوئی بل پاس کرتی ہے تو اسمبلی پر یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس کو لاگو کرئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے کہاتھا کہ جموں میں پراپرٹی ٹیکس نہیں لگے لگا لیکن یہ فیصلہ ایڈمنسٹریٹیو کونسل نے لیا ہے اس میں ہم کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری ایک حد مقرر ہے جس کے اندرا ندر ہمیں کام کرنا ہوتا ہے۔
ان کے مطابق ایک ہزار سکوئر فٹ پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا ، موجودہ انتظامیہ نے سوچ سمجھ کر ہی جائیداد ٹیکس کو لاگو کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان پیسوں کو لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر خرچ کیا جائے گا۔
میئر موصوف نے مزید بتایا کہ اگر پراپرٹی یا دوسرے ٹیکس لاگو نہیں ہونگے تو ادارے کیسے چلیں گے۔