اونتی پورہ// اونتی پورہ پولیس نے پستونہ ترال میں ملی ٹینٹ ہینڈلرکی چار مرلہ اراضی کو قرق کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں مقیم ملی ٹینٹ ہینڈلر مبشر احمد ولد غلام نبی ڈار ساکن سید آباد پستونہ ترال کی نو مرلہ اراضی کو قرق کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یو اے پی اے ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت جائیداد کو قرق کرنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
واضح رہے کہ پاکستان مقیم ملی ٹینٹ ہینڈلر مبشر احمد عسکری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی خاطر اسلحہ وگولہ بارود فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملی ٹینٹ نیٹ ورک کو فعال کرنے کی کارروائی میں ملوث پایا گیا ہے۔