عظمیٰ ویب ڈیسک
ادھم پور/منشیات کے خلاف سخت کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے ضلع اودھم پور میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 2 کروڑ روپیے مالیت کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اودھم پور پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی 2 کروڑ روپیے مالیت کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کیا ہے۔
منشیات فروش کی شناخت رفاقت ولد محمد شفیع ساکن دیویکا اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جائیدادیں انسداد منشیات ایکٹ (این ڈی پی ایس ایکٹ) کی دفعہ ایف – 68 کے تحت منسلک کر دی گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ املاک میں تین رہائشی مکان، دو دکان، دو بلیٹ موٹر سائیکل ور دو کاریں شامل ہیں۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ جائیدادیں غیر قانونی طور پر حاصل شدہ پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ضلع میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے سخت کارروائیاں جاری رکھے گی۔