عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت 4 مبینہ منشیات فروشوں کی جائیدادیں قرق کی ہیں۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ رینا عرف روپا، شکیلہ، پال سنگھ اور اس کی اہلیہ سیما عرف کھیری – ساکن راجیو نگر – اور لوئر راگورہ کے رہائشی فرید علی کے رہائشی مکانات کو الگ الگ پولیس ٹیموں نے قرق کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ افراد عادی اور بدنام زمانہ منشیات فروش ہیں جو معاشرے کے لیے خطرہ ہیں۔
پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ کارروائی شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے ایک حصے کے طور پر کی گئی ہے۔