معروف کشمیری مزاحیہ فنکار بشیر احمد انتقال کر گئے

KU Admin
1 Min Read

عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام/معروف کشمیری مزاحیہ فنکار بشیر احمد بٹ ، جنہیں بشیر کوتور کے نام سے جانا جاتا تھا، پیر کے روز چڈورہ کے ہنجی گنڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ وہ حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ وہ صحت کے کئی مسائل میں مبتلا تھے۔انہیں چند روز قبل نازک حالت میں آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا اور ہفتہ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا، تاہم ان کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی اور وہ آج دوپہر انتقال کر گئے۔
بشیر کوتور اپنی جاندار اسٹیج پرفارمنس کے لیے مشہور تھے اور انہوں نے عشروں تک کشمیری عوام کو تفریح فراہم کی۔ وہ وادی کے مزاحیہ فن اور لوک تھیٹر کا ایک اہم نام سمجھے جاتے تھے۔ان کی وفات سے کشمیری مزاحیہ فن کی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے اور وادی بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ان کی نماز جنازہ آج شام ان کے آبائی گاؤں میں ادا کیے جانے کی توقع ہے۔

Share This Article