عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں وکشمیر حکومت نے ڈپٹی میئر سرینگر میونسپل کارپوریشن پرویز قادری کے خلاف مبینہ رشوت کے الزامات کی جانچ کا حکم دیا ہے اور ایک انکوائری افسر مقرر کیا ہے۔
مکانات و شہری ترقی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری پرشانت گوئل کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکم نامہ کے مطابق، جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کی دفعہ 34 کے تحت سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ ،انیل کول کی بطور انکوائری افسر تقرری کو منظوری دی گئی ہے۔
حکم نامہ کے مطابق، انکوائری افسر ڈپٹی میئر پرویز قادری کے خلاف کرپشن کے الزامات کی اینٹی کرپشن بیورو کی طرف سے موصول معلومات/رپورٹ کی بنیاد پر تفصیلی جانچ کر یں گے۔
حکم نامہ کے مطابق، جانچ کے دوران تمام طرح کے قواعد و ضوابط اور رہنما خطوط پر عمل کیا جائے گااور انصاف کے فطری اصولوں پر مکمل طور عمل ہونا چاہئے.