عظمیٰ نیوز سروس
کشتواڑ// ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) کشتواڑ نے آئی ٹی آئی کشتواڑ کے پرنسپل کو سینئر حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر اسٹیشن چھوڑنے پر معطل کر دیا ہے۔
ڈی ای او کشتواڑ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق “انوپ شرما، پرنسپل آئی ٹی آئی کشتواڑ کی غیر موجودگی نے مبینہ طور پر معمول کے سرکاری کام میں خلل ڈالا ہے اور الیکشن سے متعلق اسائنمنٹس کو متاثر کیا ہے۔”
ابتدائی پوچھ گچھ کا حوالہ دیتے ہوئے حکم میں کہا گیا کہ شرما گنڈوہ میں اضافی چارج رکھنے کے بہانے جموں کے لیے روانہ ہوئےجسہوئے بناء پر انہیں فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
معطلی کی مدت کے دوران، ITI کشتواڑ کے پرنسپل کو 50-AC (پدر-ناگسینی) کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے منسلک کیا جائے گا۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اے ڈی ڈی سی کشتواڑ شرما کے طرز عمل اور ڈیوٹی میں لاپرواہی کی باقاعدہ انکوائری کریں گے اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں گے۔