وزیر اعظم کی آئی اے ایس افسر محمد شفیع پنڈت کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کشمیر کے پہلے مسلمان آئی اے ایس افسر مرحوم محمد شفیع پنڈت کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم آئی اے ایس افسر ریٹائر منٹ کے بعد سماج کی خدمت میں مصروف عمل تھے۔بتادیں کہ کشمیر کے پہلے مسلمان آئی اے ایس افسراور کے کے پی ایس سی کے سابق چیئرمین محمد شفیع پنڈت طویل علالت کے بعد گذشتہ شب دلی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
وزیر اعظم نے جمعرات کو سری نگر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کہا: ‘ مجھے اطلاع ملی کہ کشمیر کے پہلے آئی اے ایس افسر محمد شفیع پنڈت کا گذشتہ شب انتقال ہوا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ریٹائر منٹ کے بعد بھی وہ معاشرے کی بہبودی کے لئے کام کرتے تھے’۔ان کا کہنا تھا: ‘مصیبت کی اس گھڑی میں ہمارے خیالات اور دعائیں مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ ہیں’۔