- عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں//وزیر اعظم نریندرمودی کل جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں چناوی ریلی سے خطاب کریں گے۔
معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جموں صوبے میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ خط چناب میں ایل او سی کو بھی سیل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کل ڈوڈہ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں چناوی ریلی سے خطاب کریں گے ۔
بی جے پی ذرائع کے مطابق پارٹی نے تمام تر تیاریاں پوری کی ہیں اوراس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سپورٹس اسٹیڈیم کے ارد گرد سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈوڈہ میں الیکشن ریلی کے پیش نظر خط چناب میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈوڈہ اور کشتواڑ میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور کسی کو بھی بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خط چناب میں ایل او سی پر فوج کی تعیناتی بھی بڑھائی گئی ہےـ