عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ایک اہم پیش رفت کے تحت، صدرِ جمہوریہ ہند نے یونین ٹیریٹری لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کو علاقے میں جنرل سول سروسز کے تمام گروپ اے عہدوں پر تقرری کا اختیار دے دیا ہے۔
ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر ہند نے ہدایت دی ہے کہ لداخ کی انتظامیہ میں جنرل سول سروسز کے تمام گروپ اے عہدوں پر تقرریاں یونین ٹیریٹری لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر، جو آئین کے آرٹیکل 239 کے تحت مقرر کیے گئے ہیں، کریں گے۔
تاہم، نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ دو کلیدی عہدوں’چیف سیکرٹری لداخ اور ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی)‘کی تقرری بدستور مرکزی حکومت کی پیشگی منظوری سے مشروط رہے گی۔