عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعہ کو 18 ریاستوں کے 20 بچوں کو بہادری، سماجی خدمت، ماحولیات، کھیل، فنون، ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے لیے پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار سے نوازا۔ مرمو نے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ان بچوں کو یہ باوقار قومی ایوارڈ پیش کیے۔ ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے کنبوں، اپنی برادریوں اور پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزازات ملک بھر کے دیگر بچوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ تقریباً 320 سال قبل سکھ مذہب کے دسویں گرو اور تمام ہندوستانیوں کے لیے قابل احترام گرو گووند سنگھ جی اور ان کے چار بیٹوں نے سچائی اور انصاف کے لیے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔ اس دن، ہم ان کے دو سب سے چھوٹے بیٹوں کو یاد کرتے ہیں، جن کی بہادری کو ہندوستان اور بیرون ملک قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا، ’’مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ تمام ایوارڈ یافتہ بچوں نے مختلف شعبوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔‘‘
صدر جمہوریہ نے 18 ریاستوں کے 20 بہادر بچوں کو پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار عطا کیے