عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر پولیس نے لنگیٹ کے واہی پورہ علاقے میں ایک چھ ماہ کی حاملہ خاتون کے ’’پُراسرار‘‘ حالات میں مردہ پائے جانے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایک پولیس عہدیدار نےبتایا کہ خاتون گزشتہ شام اپنے ہی گھر میں ’’پُراسرار‘‘ حالات میں مردہ پائی گئی۔مرحومہ کے اہلِ خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے اور واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے ساتھ ساتھ ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ پولیس نے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔متوفیہ ’’خاتون کی نعش کو ضروری قانونی و طبی لوازمات کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا گیا تاکہ آخری رسومات ادا کی جا سکیں۔
لنگیٹ کے واہی پورہ علاقہ میں حاملہ خاتون کی ’’پُراسرار‘‘ حالت میں نعش برآمد ، تحقیقات شروع
