وزیر داخلہ نے مختلف بجلی، سڑک اور جل شکتی پروجیکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے اسے مودی حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کسی بھی معاملے پر بات کرنے کو تیار ہوں لیکن پاکستان سے نہیں۔ شاہ نے کہا کہ گجروں، بکروالوں اور پہاڑیوں کو مناسب ریزرویشن دیا جائے گا کیونکہ وہ پچھلے 75 سالوں سے جمہوریت کے ثمرات سے محروم ہیں۔