Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترینکشمیر

بلڈوزر پالیسی کے سنگین نتائج آنے کے قوی امکانات:ڈاکٹر مصطفی کمال

Mazar Khan
Last updated: February 3, 2023 5:49 pm
Mazar Khan
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

سری نگر// سرکاری اراضی اور کاہچرائی کے نام پر جموں وکشمیر میں چلائی جارہی انسداد تجاوزات مہم کو عوام دشمن اور غریب کُش قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ نئی دلی نے براہ راست اس تاریخی ریاست کے عوام کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور گذشتہ4سال سے تینوں خطوں کے عوام خصوصاً اکثریتی طبقے کو ہر سطح پر نشانہ بنایا جارہاہے ۔
شیر کشمیر بھون جموں میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود سے تبادلہ خیالات کرتے ہوئے ڈاکٹر کمال نے کہاکہ زمینی سطح پر اس مہم کے خلاف عوام میں زبردست غم و غصہ پایا جارہاہے اور حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیکر فوری طور پر اس غیر دانشمدانہ، غیر سنجیدہ اور عوام کُش مہم پر روک لگا دینی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی جموں و کشمیر کے عوام کو محتاج اور بے اختیار کرنے کی اس پالیسی کے سنگین نتائج آنے کے قوی امکانات ہیں ،جس کی ذمہ داری براہ راست موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہدامی مہم نہ صرف سیاسی انتقام گیری کی بنیاد پر بلکہ ایک مخصوص طبقے کیخلاف چلائی جارہی ہے۔
اُنہی سیاست دانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو بھاجپا کی ہاں میں ہاں ملانے کے بجائے اُن کی مخالفت کرتے ہیں اور سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرکے وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی ایک مخصوصی طبقے کیخلاف زیادہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
اُن کے مطابق حکومت انہدامی کارروائی سے پہلے متعلقہ خاندان کو نوٹس بھیجنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کر رہی ہے۔
ڈاکٹر کمال نے کہاکہ جن لوگوں کیخلاف انہدامی کارروائی ہورہی ہے وہ ملک کی آزادی سے کئی دہائیوں پہلے سے ان زمینوں پر اپنا بود و باش کررہے ہیں، ان میں سے زیادہ تر زمینیں اُس وقت کی حکومتوں نے لوگوں کو قانونی طور پر دی تھیں، یہ لوگ اب کیسے اچانک غیر قانونی قابض بن گئے؟ قوانین میں راتوں رات ترمیم کرکے اسے لوگوں کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس مہم نے لوگوں کے اندر بہت سارے خدشات کو جنم دیا ہے اور زمینی سطح پر لوگ اسے اسرائیلی پالیسی سے بھی تعبیر کررہے ہیں۔
معاون جنرل سکریٹری نے کہا کہ سرکاری اراضی جموں و کشمیر تک محدود نہیں ہے بلکہ قومی سطح پر اس طرح کی تجاوزات کو باقاعدہ بنا کر آزادانہ حقوق میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر میں پشتینی باشندوں کی لاکھوں کنال اراضی دہائیوں سے فوج کے زیر تصرف ہے لیکن حکمران اس بارے میں بات نہیں کرتے۔
ڈاکٹر کمال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی واضح الفاظ میں حکومت سے کہا تھا کہ اس مہم میں مکانوں کو منہدم نہ کیا جائے لیکن یہاں ملک کی سب سے بڑی عدالت کی بھی توہین ہورہی ہے اور ایسے غریب عوام کے مکانوں پر بھی بلڈوزر چلایا جارہاہے جن کے پاس کہیں اور سر چُھپانے کی جگہ بھی نہیں ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین
کچھ ٹی وی چینلز کے اینکروں کے بغیر سب لوگ جنگ بندی معاہدہ بر قرار رہنے کے خواہاں ہیں: عمر عبداللہ
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

فوجی کارروائی اچانک رک جانے سے ہم نے موقع گنوا یا، مودی ٹرمپ کے بیان پر جواب دیں: کانگریس

May 13, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ہندوستان ہمیشہ ہماری مسلح افواج کا شکر گزار رہے گا: مودی

May 13, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

عمر عبداللہ کا کپواڑہ میں پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ علاقے کا دورہ

May 13, 2025
تازہ ترین

6روز بعد سرینگر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشنزبحال

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?