پونچھ کی تحصیل منڈی کے صدر مقام پر سومو اور آٹو ڈرائیوروں نے جمعہ کو محکمہ ٹرانسپورٹ محکمہ کے خلاف اپنی گاڑیاں بند کر کے احتجاج کیا۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ سرکار نے گاڑیوں کے کرایے کے جو ریٹ مختص کیے ہیں ان میں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار اور متعلقہ محکمہ اس معاملے پر غوروخوض کرے تاکہ انہیں کسی قسم کا نقصان نہ اٹھانا پڑے۔
ویڈیورپورٹ:عشرت حسین بٹ