عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گالی ناگ علاقے میں ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز پونچھ کے گالی ناگ علاقے میں ٹریکٹر ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر الٹ گیا جس وجہ سے ٹریکٹر میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ـ
پونچھ میں سڑک حادثہ، تین افراد زخمی
