عشرت حسین بٹ
پونچھ//بدھ کی الصبح پونچھ ایل او سی پر ملی ٹینٹوں اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم میں سکیورٹی فورسسز کی جانب سے دو ملی ٹینٹوں کو مار گریا گیا ہےـ
ایک سینئر پولیس عہدیدار کے مطابق پونچھ کے گلپور سیکٹر میں فوج نے ایل او سی پر دو مشتبہ لوگوں کی نقل و حرکت کو دیکھا تھا جس کے بعد اس پورے علاقہ میں فوج پولیس اور ایس او جی کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا بعد ازاں یہ سرچ آپریشن انکاؤنٹر میں تبدیل ہو گیا جس کے بعد ملی ٹینٹوں اور سکیورٹی فورسسز کے درمیان اندھادھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران سکیورٹی فورسسز نے دو ملی ٹینٹوں کو بے اثر کرنے کا دعویٰ کیا ہے ـ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہےـ
پونچھ تصادم: دو ملی ٹینٹ جاں بحق، آپریشن جاری
