عشرت حسین بٹ
پونچھ//پندرہ روز کے دوران ضلع پونچھ میں عارضی طور پر تعینات ہوئے اے آر ٹی او ناصر خان نے ٹریفک نظام میں بہتر ی لانے کیلئے سڑکوں پر چلنے والی غیر قانونی طور پر 260 گاڑیوں کے چالان کئے جبکہ کہ اس دوران بغیر کاغذات اور دیگر ضروری لوازمات نہ ہونے کے باعث 43گاڑیوں کو ضبط کر کے سات لاکھ کے قریب جرمانہ بھی وصول کیا ہے
بتا دیں کہ اے آر ٹی او پونچھ ناصر خان جنہیںحال ہی میں تعینات ہوئےکیا گیا تھا نے پندرہ روز میں ضلع کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کئی اہم اقدام کئے ۔ خان نے پونچھ عوام کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا اگر چہ انہیں اب جموں تعینات کیا گیا لیکن میری خواہش رہے گی کہ پونچھ میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکے اور ضلع کا ٹریفک نظام بہتری کی طرف گامزن ہو جائے۔
پونچھ :گزشتہ 15روز کے دوران 260گاڑیوں کے چالان 43گاڑیاں ضبط ،7لاکھ جرمانہ وصول :ناصرخان
