عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بعد دوپہر جمعہ سرینگر میں ایک ہوٹل کے کمرے پولیس اہلکار کی پراسرار حالات میں نعش برآمدہوئی ۔متوفی کی شناخت کانسٹیبل محمد اقبال لون ولد عبد الرحمان لون ساکن کپواڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ بارہمولہ میں تعینات تھا اور جمعرات کی رات امیراکدل کورٹ روڈ پر واقع ہینہ ہوٹل کے کمرہ نمبر 107 میں ٹھہرا تھا۔
ہوٹل عملے کے مطابق، جب لون دوپہر تقریباً 12 بجکر 50 منٹ تک بیدار نہ ہوا تو انہوں نے اس کے کمرے کی جانچ کی، جہاں وہ بے ہوش حالت میں پایا گیا۔ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور جہاں پولیس نے مذکورہ اہلکار کی پر اسرار حالت میں نعش برآمد کی ۔حکام نے کہا کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے اور قانونی و طبی لوازمات مکمل ہونے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔
سرینگر میں ایک ہوٹل کے کمرے سے پولیس اہلکار کی پراسرار حالت میں نعش برآمد
