عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعہ کے روز امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس اہلکار اپنی سروس رائفل سے ہونے والی حادثاتی فائرنگ میں زخمی ہو گیا۔
حکام کے مطابق، سلیکشن گریڈ کانسٹیبل شبیر احمد، جو اس وقت پہلگام میں یاترا ڈیوٹی پر تعینات ہیں، کی سروس رائفل اچانک چل گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔حادثہ جنوبی کشمیر کے پہلگام علاقے میں پیش آیا۔
پولیس اہلکار امرناتھ یاترا ڈیوٹی کے دوران حادثاتی فائرنگ میں زخمی
