عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جموں کے بشناہ علاقے میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن بشنوہ کی ایک ٹیم نے ایک منشیات فروش/منشیات کے عادی شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اسٹیشن بشناہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 61/2025 کی تحقیقات کے دوران چک اوتارا میں ایک شخص کو دھر لیا گیا اور اس کی تحویل سے 9.80 گرام ہیرائن جیسا مواد بر آمد کیا گیا۔
ملزم کی شناخت مرید ولد سیف علی ساکن جندر خورد بشناہ کے طور پر کی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس کے ذرائع کو تلاش کیا جا سکے۔لوگوں سے منشیات اسمگلنگ سے متعلق سرگرمیوں کے بارے پولیس کو مطلع کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
جموں کے بشناہ میں ایک شخص کی تحویل سے ہیرائن جیسا مواد بر آمد:پولیس
