عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// پولیس نے منگل کے روز جموں صوبہ کے کٹھوعہ ضلع میں بھارت-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے قریب بارود سے بھرا ایک بیگ برآمد کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں مشکوک شئے ملنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور بیگ کو قبضے لیا جس میں بارود برآمد ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں عام طور پر شکاری بارود کا استعمال کرتے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ایک پولیس ٹیم بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب کٹاو علاقے میں معاملے کی چھان بین کر رہی ہے اور حقائق کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔