عشرت حسین بٹ
پونچھ/سیکورٹی فورسز نے ضلع پونچھ کے ساؤجیاں کے گگڑیاں چھمبر چھول علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیے ہیں جس دوران ان علاقوں میں مشتبہ سرگرمیوں سے متعلق اطلاعات موصول ہوئیں ہیںـ
پولیس ٹیموں نے ایس او جی کے ساتھ مل کر ایسے افراد کے کئی گھروں پر چھاپے مارے جن کا شبہ ہے کہ وہ پاکستان میں سرحد پار لوگوں سے باقاعدہ رابطے میں ہیں ـ
ایک سینئر پولیس آفسر کے مطابق، کچھ مشتبہ افراد کے الیکٹرانک آلات کو جاری نگرانی کے حصے کے طور پر روکا گیا، اور ان کے مواصلاتی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ساؤجیاں پونچھ کے گگڑیاں چھول چھمبر جو کہ سرحد کے عین قریب علاقے پڑتے ہیں ان میں یہ کاروائی جاری ہیں ـ
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کا مقصد کسی بھی سرحد پار روابط کو بے نقاب کرنا ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تحقیقات فی الحال جاری ہے، اور انہوں نے کسی بھی حراست یا پوچھ گچھ کو مسترد نہیں کیا ہے۔ علاقے میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی نے مقامی لوگوں میں تناؤ پیدا کر دیا ہے، لیکن حکام نے یقین دلایا ہے کہ یہ کارروائی مکمل طور پر روک تھام کی نوعیت کی ہے اور اس کا مقصد سرحدی علاقے میں امن و استحکام کی حفاظت کرنا ہےـ