عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/پولیس نے آج صبح سانبہ ضلع میں ریلوے پل کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے نے بتایا کہ یہ لاش سروڑ اڈہ، بڑی برہمناکے قریب ملی، جس کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کر دیا گیا۔
متوفی کی شناخت راجا ابرار خان ولد عبدالرحمٰن خان کے طور پر ہوئی ہے، جو سرولا، منجاکوٹ، راجوری کا رہائشی تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضروری طبی جانچ کے مکمل ہونے کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی جائے گی۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔
پولیس نے سانبہ ریلوے پل کے قریب راجوری کے نوجوان کی لاش برآمد کر لی
