سری نگر پولیس نے 6 کلو گرام آئی ای ڈی مواد برآمد کیا

Mazar Khan
1 Min Read

سری نگر//سری نگر پولیس نے آج قومی شاہراہ پر آٸ ای ڈی جیسا دھماکہ خیز مواد برآمدکرنے کا دعویٰ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات ملنے پر زاہد احمد میر ولد عبدالعزیز میر سکنہ بیرواہ بڈگام کو گرفتار کیا۔ جانچ کے دوران اس نے آئی ای ڈی مواد کو چھپانے کا انکشاف کیا، زاہد نے پولیس ٹیم کو قومی شاہراہ پر مواد چھپانے کا انکشاف کیا۔ پولیس نے بعد ازاں پی3 قسم کا دھماکہ خیز مواد (تقریباً 06 کلوگرام وزن)، ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور تقریباً 500 گرام بال بیرنگ اور کیل برآمد کئے۔
ان بال بیرنگز اور کیلوں کو دھماکے کے دوران پراجیکٹائل/ شریپینل کے طور پر استعمال کیا جانا تھا۔ دھماکہ خیز مواد قومی شاہراہ پر واقع شام لال پٹرول پمپ کے قریب سے برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والا دھماکہ خیز مواد آئی ای ڈیز بنانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا، تاکہ نیشنل ہائی وے پر تعینات سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا سکے۔
اس سلسلے میں پولیس تھانہ بٹہ مالو میں ایک مقدمہ درج کیا گیا اور معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گیی۔

Share This Article