سابق ایم ایل اے سرنکوٹ کی رہائش گاہ کے قریب سے دستی بم برآمد

سرنکوٹ// پولیس نے جمعرات کو پونچھ ضلع کے سرنکوٹ سے سابق ممبر اسمبلی چوہدری محمد اکرم کے گھر کے دروازے کے قریب سے زندہ دستی بم برآمد کیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گرینیڈ شام 6 بجے کے قریب چوہدر محمد اکرم کے گھر کے دروازے کے قریب سے ملا تھا جو لسانہ پولیس تھانہ سرنکوٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس، سی آر پی ایف اور فوج فوراً موقع پر پہنچ گئی۔پولیس زرائع نے بتایا کہ موقع پر سے دستی بم برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ واقعات ان کے گھر کے قریب لان میں سٹریٹ لائٹ کے خراب ہونے اور اس کے گھر کی دیوار پرفائرنگ کے نشانات دیکھے جانے کے پانچ دن بعد ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ چند روز قبل چوہدری محمد اکرم کی رہائش گاہ پر ہنٹر کی 12 بور رائفل سے فائرنگ ہوئی تھی، جس کے بعد پولیس نے جائے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے کا گھر ایک جنگل کے قریب ہے۔