عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// پولیس نے جعلی بندوق لائسنسوں کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے اور ان میں سے 435 لائسنس برآمد کر لئے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں میں متعدد گن ہاﺅسز کے مالک تیرتھ سنگھ کے بارے میں ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ وہ مبینہ طور پر ایک زیر تعمیر عمارت میں جعلی بندوق کے لائسنسوں کو محفوظ کر رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اطلاع کی بنیاد پر، پولیس نے ہارورڈ کالج کے قریب گڈی گڑھ میں عمارت پر چھاپہ مارا اور کچھ دیگر دستاویزات کے ساتھ 435 جعلی بندوق لائسنسوں پر مشتمل ایک بیگ برآمد کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں ستواری پولیس تھانہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔