عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر پولیس نے اتوار کے روز کولگام میں ایک پولیس افسر کے رویے کی تحقیقات کا اعلان کیا اور ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کو 10 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔یہ تحقیقات اس وقت شروع کی گئیں جب پولیس نے ایک سوشل میڈیا ویڈیو کا نوٹس لیا جو وائرل ہو گئی تھی، جس میں ایک پولیس افسر کو عوام کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
A video has surfaced on the social media regarding a police officer’s conduct with the public in Kulgam. We have taken cognisance of the yesterday’s incident and the allegations regarding the officers conduct. DIG SKR will enquire and submit his findings within 10 days.
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) March 17, 2025
پولیس کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا’’کولگام میں ایک پولیس افسر کے عوام کے ساتھ رویے کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے۔
ہم نے گزشتہ روز کے واقعے اور افسر کے رویے سے متعلق الزامات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر معاملے کی تحقیقات کریں گے اور 10 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔