عظمیٰ ویب ڈیسک
سرنکوٹ// پونچھ ضلع کی تحصیل سرنکوٹ میں ہفتہ کی صبح محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد پولیس نے فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کے اہلکار محاصرہ اور تلاشی کاروائی کا حصہ تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس تھانہ سرنکوٹ کے دائرہ اختیار کے تحت گنگنا ٹاپ میں مشتبہ نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا اور اس پر فائرنگ کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔