عظمیٰ ویب ڈیسک
ڈوڈہ// ضلع ڈوڈہ میں جھڑپوں اور حملوں کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں چھپے تین ملی ٹینٹوں کے خاکے جاری کیے ہیں۔
پولیس نے ان کی گرفتاری کیلئے دی جانے والی کسی بھی معلومات پر 5 لاکھ روپے کے انعام کی پیشکش کی ہے۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ تین ملی ٹینٹوں کے خاکے جاری کئے ہیں، جو ڈوڈہ اور دیسہ کے علاقے کے بالائی علاقوں میں آگے بڑھ رہے ہیں اور دیسہ کے علاقے اُرار بیگی میں حالیہ حملوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان ملی ٹینٹوں کی معلومات فراہم کرنے پر 5 لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈوڈہ پولیس عام لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل رابطہ نمبر (نمبرز) پر ان ملی ٹینٹوں کی موجودگی / نقل و حرکت کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
• ایس ایس پی ڈوڈہ – 9541904201
• ایس پی ہیڈکوارٹر ڈوڈہ- 9797649362، 9541904202
ایس پی او پی ایس ڈوڈہ- 9541904203
ڈی وائی ایس پی ڈار ڈوڈہ -9541904205
• ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر ڈوڈہ- 9541904207
ایس ایچ او پی ایس ڈوڈہ -9419163516، 9541904211
• ایس ایچ او پی ایس ڈیسہ – 8082383906
• آئی سی پی پی بگلہ بھارت – 7051484314، 9541904249
• پی سی آر ڈوڈہ – 01996233530، 7298923100، 9469365174، 9103317361۔