عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں ڈیلی ویجروں کو پولیس نے احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی اور متعدد ملازمین کو احتیاطی طورپر حراست میں لیا۔اس موقع پر ڈیلی ویجروں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے۔اطلاعات کے مطابق جموں میں ڈیلی ویجروں کے احتجاج کو پولیس نے ناکام بنا کر متعدد ملازمین کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جموں میں بدھ کی صبح مختلف محکموں میں تعینات ڈیلی ویجروں نے جوںہی احتجاجی جلوس نکالنے کی کوشش تو اس موقع پر پہلے سے تعینات پولیس نے انہیں روکا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔
گرفتاری سے قبل نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈیلی ویجروں نے کہاکہ سرکار نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ نوکریوں کی مستقلی کے حوالے سے بہت جلد فیصلہ لیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ کی قیادت والی عوامی حکومت نے بھی اپنے منشور میں ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن یہ وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ سرکار کو جلدا زجلد اس حوالے سے فیصلہ لینا چاہئے ورنہ جموں وکشمیر کے ڈیلی ویجر سیول سیکریٹریٹ کا گھیراو کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
جموں میں ڈیلی ویجروں کے احتجاج کو پولیس نے ناکام بنایا، متعدد گرفتار
