عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر پولیس نے جموں کے ایک تعلیمی ادارے میں بم کی افواہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص کی طرف سے سکول انتظامیہ کو کی گئی مبینہ کال کے بارے میں پولیس کو مطلع کیا گیا جس میں ایک تعلیمی ادارے کے اندر بم نصب کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور بی ڈی ایس ریذیڈنسی روڈ جموں پر واقع سکول میں پہنچے اور تلاشی کاروائی شروع کی۔
پولیس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ‘X’ کے ذریعے کہا، “تاہم بعد میں یہ دھمکی جھوٹ ثابت ہوئی”۔
پولیس نے کہا، “اس معاملے میں مزید تحقیقات کے لیے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے”۔
جموں پولیس نے ایکس پر کہا،”جموں پولیس نے ایک نجی سکول کو نامعلوم شخص کی طرف سے بم کی دھمکی پر تیزی سے کارروائی کی۔ پولیس نے وسیع پیمانے پر تلاشی لی اور علاقے کو سینیٹائز کیا۔ بعد ازاں یہ دھمکی جھوٹ نکلی اور ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے“۔