پولیس نے جموں واقعے سے متعلق افواہوں کو مسترد کر دیا

Mazar Khan
2 Min Read
File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں و کشمیر پولیس نے جموں کے سوہانجنا علاقے میں حالیہ واقعے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کا سختی سے جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا اور میسجنگ پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی معلومات میں زیادہ تر غلط اور گمراہ کن ہیں۔
جموں کے سوہانجنا علاقے میں گزشتہ شب گائے سمگلروں اور مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے بعد مقامی لوگوں کی طرف سے پتھرائو کیا گیا تاہم پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو کر لیا۔
پولیس کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے تیزی سے کاروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا اور عوامی سلامتی کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پولیس کے فوری ردعمل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ معاملہ مزید بگڑنے نہ پائے۔ اس حوالے سے دو الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر انحصار کریں اور کسی بھی تشویش کی صورت میں براہ راست پولیس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹی معلومات پھیلانے سے بلا وجہ کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے اور نتیجے میں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Share This Article