بارہمولہ میں تین شرپسندوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد: پولیس

File Photo

فیاض بخاری

بارہمولہ// ملک مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے 3 افراد کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقصد علی کوہلی ولد مقصود علی ساکنہ ناورنڈہ اوڑی، محمد عثمان بھٹ ولد عبداللہ بھٹ ساکن سہورہ اوڑی اور غلام نبی وانی ولد مرحوم محمد شعبان کریکو ساکن چندکوٹ اوڑی کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ کاروائی مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد کی گئی۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے تینوں افراد کو سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند کر دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ تینوں افراد کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور یہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور توڑ پھوڑ کرنے میں ملوث تھے۔ بہت سی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی ملک دشمن اور سماجی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا، جس کے بعد حکام کی جانب سے سخت کاروائی کی گئی۔

Click here to Follow Kashmir Uzma on WhatsApp