عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ// جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منشیات فروشوں کی پانچ رہائشی مکانات اور تین گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔
یہ جائیدادیں 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہی۔
ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی منشیات اور نفسیاتی مادہ جات ایکٹ (NDPS) کے تحت کی گئی ہے۔
بیان کے مطابق ضبط کی گئی رہائشی جائیدادیں ریاض احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار، محمد یوسف ریشی ولد علی محمد ریشی، صبزر احمد میر ولد ثناء اللہ میر، محمد شفی ڈار ولد محمد مقبول ڈار اور عبد الحمید چوپان کی ہیں۔ تمام افراد کا تعلق اننت ناگ سے ہے۔
پولیس کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیوں میں ایک سینٹرو کار محمد شفیع ڈار کی ملکیت ہے، ویگن آر، منظور احمد منٹو کی ملکیت ہے۔
پولیس نے مزید کہا کہ یہ کارروائی منشیات کے کاروبار کے خلاف سخت اقدامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے تاکہ سماج کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔