عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں پولیس نے کالعدم تنظیم لشکرِ طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹینٹ ہینڈلرز کی سات مرلہ اراضی کو ضبط کر لیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز سوپور پولیس نے بلال احمد میر ولد حمزہ میر اور محمد عمر میر ولد غلام حسن، ساکنان براتھ کلان، سوپور کی سات مرلہ غیر منقولہ اراضی کو ضبط کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد، پولیس نے محکمہ مال کے اہلکاروں کے ہمراہ ضبطی کی کارروائی عمل میں لائی۔
پولیس کے مطابق، مکی ٹینسی کے ماحولیاتی نیٹ ورک کو ختم کرنے کی خاطر اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
سوپور میں لشکرِ طیبہ کے دو ہینڈلرز کی جائیداد قرق: پولیس
