عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/ حکام نے بدھ کے روز پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو یومِ آزادی سے قبل جموں میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے، سرکاری ذرائع نے بتایا۔
یہ فیصلہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
پولیس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پورے خطے کے تمام اضلاع میں سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنائیں۔
ذرائع کے مطابق، گشت میں اضافہ، رات کے وقت نگرانی اور سرحدی علاقوں میں چوکسی کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اہم تنصیبات اور عوامی مقامات کا سیکیورٹی آڈٹ بھی کرایا جائے گا، اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ـ
یومِ آزادی سے قبل جموں میں سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت
