عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے احمد نگر علاقے میں پولیس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جو اس وقت احمد نگر پولیس سٹیشن میں تعینات ہے، کل دیر رات اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اُسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بعد ازاں پولیس افسر کی شناخت محمد شفیع کے طور پر ہوئی جو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے یاری پورہ کا رہنے والا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔