عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کادی کدل، سرینگر میں عوامی خلل پیدا کرنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایکس پر پولیس کی جانب سے جاری ایک پوسٹ کے مطابق، پولیس اسٹیشن نوہٹہ نے اس واقعے پر ایف آئی آر نمبر 08/2025 درج کی ہے، جس میں دفعہ 194 بی این ایس کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، مذکورہ افراد کادی کدل میں جھگڑے میں ملوث تھے، جس کی وجہ سے عوامی خلل پیدا ہوا۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت معید بابا ولد شبیر احمد بابا، ساکن فردوس کالونی، عیدگاہ ، فرحان شاہ ولد شاہنواز احمد شاہ، ساکن گوجوارہ ،جنید شاہنواز ولد شاہنواز، ساکن گوجوارہ،موئین منظور کاک ولد منظور احمد کاک، ساکن کاک محلہ،شاہد مختار ولد مختار احمد بھٹ، ساکن شالیمار کے طور کی ہےـ پولیس کے مطابق، اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سرینگر: عوامی خلل پیدا کرنے پر 5 افراد گرفتار
