سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کی شام گرمائی دارالحکومت سری نگر میں جنگجو معاون کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سری نگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ لشکر طیبہ کا ایک جنگجو معاون یاسر احمد ایتو ولد عبدالرشید ایتو سکنہ گلشن آباد کھوئمو کو بٹہ مالو بس سٹینڈ سے 4 پرفیوم آئی ای ڈیز کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بٹہ مالو سرینگر میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار جنگجو معاون سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
سری نگر میں لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو معاون کار گرفتار: پولیس
