عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو سری نگر میں مغربی بنگال کے ایک رہائشی کو مسروقہ پستول کے ساتھ گرفتار کیا۔
سری نگر پولیس نے بتایا کہ علی پور داور مغربی بنگال کے لوکیش کمار نامی ایک شخص کو گزشتہ رات کے اوقات میں سرینگر کے ریگل چوک پر مشترکہ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک پستول سمیت گرفتار کیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ متعلقہ شخص اس وقت الٰہی باغ، صورہ میں رہائش پذیر ہے۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا، ” اسی دوران اس نے ایک رجسٹرڈ لائسنس ہولڈر کے گھر سے پستول چوری کی تھی”۔
اس سلسلے میں پولیس تھانہ کوٹی باغ میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 31/2023 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔