سری نگر// سری نگر میں پولیس نے بھتہ خوری کے لیے کھلونا پستول اور واکی ٹاکیز استعمال کرنے والے 6رکنی گینگ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے آج کہاکہ پولیس تھانہ زکورہ کی پولیس پارٹی نے بھتہ خوروں کے 06 رکنی گروہ کو گرفتار کیاہے، جو کہ مختلف جرائم میں ملوث تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ زکورہ میں آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ “گینگ کا طریقہ کار کھلونا پستول، واکی ٹاکی سیٹ، یونیفارم وغیرہ جیسے دیگر اشیاءکا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو دھمکیاں دینا اور ان سے پیسے بٹورنا تھا”۔
ان کے قبضے سے ان جرائم میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں ہیں۔
پولیس نے گینگ کے ارکان کی شناخت مرزا زبیر بیگ، مصیب احمد بابا، گوہر رسول، قاسم عمر، عامر فاروق ڈار اور ساجد ظہور خان کے طور پر کی ہے۔
پولیس بیان میں کہا گیاہے، “تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔ عام لوگوں سے درخواست ہے کہ ایسی کسی بھی معلومات/واقعے کو قریبی پولیس تھانہ کے نوٹس میں لائیں”۔
سرینگر میں بھتہ خوروں کے گینگ کا پردہ فاش،6گرفتار:پولیس
