پونچھ// لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پاک مقبوضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، یہ شخص بظاہر ذہنی طور پر معذور معلوم ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مذکورہ شخص کی شناخت فیاض یاسر کے طور پر ہوئی ہے، جسے پونچھ کے پہاڑی علاقے کے گاؤں سلہوتری میں رات تقریباً 11:50 بجے فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک مکان سے گرفتار کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کو پہلے ایک خاندان نے اپنے گھر میں بند کر دیا تھا اور پھر فوج اور پولیس کو اطلاع دی تھی۔
ابتدائی طور پر اس شخص سے فوجی کیمپ میں پوچھ گچھ کی گئی اور بعد ازاں اسے پولیس سٹیشن پونچھ منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے پاکستانی حکام کی جانب سے فوج کو ہاٹ لائن پیغام موصول ہوا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ ایجنسیوں کی جانب سے مکمل تفتیش کے بعد اس شخص کی وطن واپسی یا دیگر فیصلہ کیا جائے گا۔
پونچھ میں ایل او سی کے قریب پاک مقبوضہ کشمیر کا شہری گرفتار
