عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کے روز کہا کہ وزیرِ اعظم مودی خاموش نہیں رہیں گے پہلگام حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس خصوصی سیشن میں ہر ایک لفظ کی نگرانی کی جا رہی ہے کیونکہ پورے ملک کی نظریں ہم پر مرکوز ہیں۔
اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ پاکستان کچھ بدخواہ عناصر کے ذریعے اپنے بیانیے کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر 35 سال بعد لوگوں نے متحد ہو کر یہ مضبوط جواب دیا ہے اور دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ کوئی سازش ہمیں تقسیم نہیں کر سکتی۔
پہلگام حملے کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے شرما نے کہا، میرے دل کو پہلگام میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ ہے۔ جموں و کشمیر کو زمین کا جنت کہا جاتا ہے، جہاں لوگ اپنی یادگار لمحے گزارنے آتے ہیں، مگر اس مقام پر ایسا واقعہ نے پوری انسانیت کو جھنجھوڑ دیا ہے۔
پورا ملک صدمے میں ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ملی ٹینسی کے خلاف یک آواز ہو کر مزمتکی ہے، لیکن ہمارے پاس ان لوگوں کے لیے جو اس حملے میں اپنے عزیزوں کو کھو چکے ہیں، خاص طور پر اس خاتون کے لیے جو اپنے شوہر کو اور اس نوجوان لڑکے کے لیے جو اپنے والد کو کھو چکا ہے، ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہر رکن اسمبلی کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس اتحاد کو محفوظ رکھے، اور کوئی بری نظر اس اتحاد پر نہ ڈالے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں ایک مضبوط حکومت ہے۔ مرکز نے حملے کے بعد کچھ اقدامات اٹھائے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وزیرِ اعظم اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ہمیں جلد بازی میں نہیں آنا چاہیے اور حکومت کے ردعمل کا انتظار کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ وہ کچھ بدخواہ عناصر کے ذریعے کشمیر میں اپنے بیانیے کو زندہ رکھے کیونکہ 1947 سے اب تک وہ تین بار روایتی جنگوں میں شکست کھا چکا ہے۔ انہوں نے کہاپاکستان نے کچھ بدخواہ عناصر کو اپنانا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ اپنے بیانیے کو وادی میں زندہ رکھے۔ لیکن جس طرح جموں و کشمیر کے لوگوں نے ان بدخواہ عناصر کا جواب دیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔شرما نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو چاہیے کہ وہ متاثرین کے لیے اپنی تنخواہیں عطیہ کریں۔
وزیرِ اعظم مودی خاموش نہیں رہیں گے: سنیل شرما
