عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/ وزیر اعظم نریندر مودی 10 اگست کو وندے بھارت ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کریں گے، جو پنجاب کے امرتسر اور جموں و کشمیر کے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کے درمیان چلے گی۔ یہ اطلاع بدھ کے روز جموں ریلوے ڈویژن کی جانب سے دی گئی۔
جموں ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر اُچت سنگھل نے بتایا
وندے بھارت ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا جانے والے مسافروں کو آرام دہ اور تیز رفتار سفر کا تجربہ فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ
وندے بھارت ٹرین نمبر 26406 کٹرا سے امرتسر جبکہ ٹرین نمبر 26405 امرتسر سے کٹرا چلے گی۔ یہ ٹرین ہفتے میں چھ دن چلے گی، صرف منگل کو بند رہے گی۔
جموں ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے مطابق، ٹرین نمبر 26406 صبح 6:40 بجے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے روانہ ہوگی اور دوپہر 12:20 بجے امرتسر پہنچے گی۔ راستے میں یہ ٹرین جموں، پٹھانکوٹ کینٹ، جالندھر سٹی، بیاس سمیت کئی اسٹیشنوں پر رکے گی۔
اسی طرح، ٹرین نمبر 26405 شام 4:25 بجے امرتسر سے روانہ ہو کر رات 10 بجے کٹرا پہنچے گی۔
اُچت سنگھل نے کہا کہ
یہ ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی درشن کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی، کیونکہ جدید سہولیات کے باعث یہ کم وقت میں فاصلہ طے کرے گی