عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جو مغربی ایشیا میں امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران کے جوہری مراکز پر اور تہران کی جوابی میزائل کارروائیوں کے باعث بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ہوئی۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں خطے میں حالیہ کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے تحمل سے کام لینے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھاایران کے صدرمسعود پزشکیان سے بات کی۔ موجودہ صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ حالیہ کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ہم نے فوری کشیدگی میں کمی، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے آگے بڑھنے اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کی جلد بحالی پر زور دیا۔
وزیراعظم مودی کی ایرانی صدر سے بات، فوری کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی پر زور
